کنکوشن متبادل یزویندر چاہل نے بھارت کو میچ جتوا دیا

(آئی این این نیوز)

کینبرا: کنکوشن متبادل یزویندر چاہل نے بھارت کو آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 11 رنز سے فتح دلا دی اور ہیڈ انجری کے شکار رویندر اجدیجا کی جگہ تین وکٹیں لے کر مرد میدان قرار پائے۔

جواب میں آرون فنچ 35 اور ڈی آرسی شارٹ 34 رنز بنا کر 56 رنز کا سٹارٹ دے چکے تھے تو یزویندر چاہل نے کینگرو کپتان کے بعد سٹیون سمتھ اور میتھیو ویڈ کو برطرف کر کے کھیل کا نقشہ بدل دیا اور موائزز ہین ریکس کے 30 رنز بھی آسٹریلین ٹیم کو گیارہ رنز کی ناکامی سے نہیں بچا سکے جو سات وکٹوں پر 150 رنز بنا سکی۔ تھنگاراسو نٹاراجن نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں۔