نادیہ خان موسم سرمامیں گیس کی قلت سے تنگ آگئیں

(آئی این این نیوز)

لاہور: اداکارہ و میزبان نادیہ خان موسم سرما میں گیس کی قلت سے تنگ آگئیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ خان اپنے ڈرائنگ روم میں موجود ہیں جبکہ اُن کے سامنے گیس کا سلنڈر اور چولہا رکھا ہوا ہے جس پر ایک ہانڈی میں کچھ پک رہا ہے۔

انہوں نے مداحوں سے اُن کی کہانیاں دریافت کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب بتائیں کہ آپ لوگ گیس کی قلت کے دوران کس طرح کھانا پکانا وغیرہ کرتے ہو۔