کرک: چوکارہ میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

(آئی این این نیوز)

کرک:  کرک کے علاقے چوکارہ میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔

زخمی اور جاں حق افراد کو ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تحت نصرتی منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا ہے۔