قصور: سنگدل باپ نے 5 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

(آئی این این نیوز)

قصور میں سنگدل باپ نے  اپنے 5 بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا اور 2 بچوں کی لاشیں چکوکی کے قریب بی ایس لنک کینال سے نکال لی گئیں جب کہ دیگر 3 بچوں کی تلاش کے لیے بی ایس لنک کینال میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں میں ایک سال کا احمد اور 4 سال کی فضا شامل ہے جب کہ 3 سالہ تاشہ، 5 سالہ زین اور 7 سال کی نادیہ کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ اٹاری ورک کا رہائشی ہے تاہم بچوں کو نہر میں پھینکے جانے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او قصور کے مطابق واقعےکی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی چونیاں کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔