ملک میں سونے کی قیمت کیا ہے؟

(آئی این این نیوز)

رپورٹ : اقبال چوہدری

ملک میں آج سونے کی قیمتوں میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں ہوئی ہے جس کے باعث گزشتہ روز کی قیمتیں برقرار ہیں۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت کسی اضافے اور کمی کے بغیر ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی گزشتہ روز کی قیمت 94 ہزار 564 روپے پر برقرار ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قدر 1839 پر برقرار ہے۔