’بعض سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مسلح جتھوں کی وردیاں سیکیورٹی اداروں جیسی ہیں‘

(آئی این این نیوز)

اسلام آباد: وفاقی حکومت کا کہنا ہےکہ بعض سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے مسلح جتھے بنائے ہیں جن کی وردیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں جیسی ہیں۔

وفاقی حکومت کا کہنا ہےکہ  ایسے جتھے بنانا غیرقانونی ہے جو ملک کے امیج کو عالمی سطح پرمتاثر کرتا ہے چنانچہ صوبائی حکومتیں فوری کارروائی کریں۔

وفاقی حکومت کےمطابق ایسے جتھوں کے خلاف اگر کارروائی نہ کی گئی تو سیکیورٹی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

دوسری وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے اس سلسلے میں صوبوں کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔