چین بھارت کے مزید علاقوں پر قابض، سیٹلائٹ تصاویر نے بھارت کے ہوش اڑادیے

(آئی این این نیوز)

چین بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں مزید تین گاؤں پر قابض ہوگیا لیکن بھارت کو خبر تک نہ ہوئی۔

نئی سیٹلائٹ تصویروں نے بھارت کے ہوش اُڑا کررکھ دیے جس کے بعد بھارت کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ چین نے ڈوکلام سے صرف 7 کلومیٹر دور مزید علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

سیٹلائیٹ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چین نے بھارت اور بھوٹان کے ساتھ متنازع علاقے میں یہ گاؤں بسائے ہیں اور متنازع علاقے میں 50 سے زائد تعمیرات مکمل کرلی ہیں۔

چین کی جانب سے بھارت کے گاؤں آباد کرنے کے حوالے سے بھارتی بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ چین سوچے سمجھے منصوبے کے تحت متنازع علاقے میں ہان اور تبت کے باشندوں کو آباد کر رہا ہے۔

دوسری جانب چین کا مؤقف ہے کہ یہ علاقہ چین سے ہی تعلق رکھتا ہے اور تاریخی طور پر جنوبی تبت کا حصہ ہے۔