لفظ ‘اچھا’ کیمبرج ڈکشنری میں شامل

(آئی این این نیوز)

عام طور پر ہم سب ہی لفظ ‘اچھا’ کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں اور اب اس لفظ کو کیمبرج ڈکشنری میں شامل کر دیا گیا ہے جس سے اسے ایک پہچان مل گئی ہے۔

دنیا کی قابل اعتماد سمجھی جانے والی دی کیمبرج ڈکشنری میں ایک اور لفظ کا اضافہ کیا گیا ہے، ڈکشنری کے مطابق لفظ ‘اچھا’ کا مطلب کسی بات کو ماننا یا اس سے اتفاق کرنا ہے۔

دوسری جانب کیمبرج ڈکشنری نے اس سال کے ‘ورڈ آف دی ائیر’ کا بھی اعلان کیا تھا جو ‘کورانٹائن’ (قرنطینہ) ہے کیونکہ یہ لفظ اس سال میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے الفاظ میں تیسرے نمبر پر آیا ہے۔

علاوہ ازیں کیمبرج ڈکشنری نے اس سال کورونا وائرس سے متعلق الفاظ کو بھی اپنی ڈکشنری میں شامل کیا ہے جس میں ‘لاک ڈاؤن’ اور ‘پینڈیمک’ جیسے الفاظ شامل ہیں۔