پاکستان بھی جلد کورونا پر قابو پالے گا، چینی سفیر

پاکستان میں چین کے سفیر نے پاکستانیوں کو رمضان کی مبارک باد دی ہے اور ساتھ ہی امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان بھی جلد کورونا پر قابو پالے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی بھرپور مدد کر رہے ہیں، پاکستان بالآخر کورونا چیلنج پر قابو پالے گا۔