امریکا میں دادی نے پوتی کو جنم دے دیا

(آئی این این نیوز)

مغرب جہاں نت نئی دریافتوں کے حوالے سے مشہور ہے وہیں مافوق الفطرت تجربات بھی مغربی معاشرے میں سرائیت کرتے جا رہے ہیں۔ 

یہ سن کر یقیناً آپ کو ضرور حیرت ہوگی کہ 61 سالہ سیسل ایلج نامی امریکی خاتون نے سروگیسی کے ذریعے اپنی پوتی کو جنم دیا ہے۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست نیپریسکا میں سیسل ایلج نے اپنے بیٹے میتھیو کی کنبہ بڑھانے کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے سروگیسی کے ذریعے اپنی ہی پوتی کو جنم دیا۔

پوتی کو جنم دینے والی امریکی خاتون کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جب انہیں اپنے بیٹے کی کنبہ بڑھانے کی خواہش سے متعلق آگاہی ہوئی تو انہوں نے بیٹے کو سروگیٹ بننے کی پیشکش کی۔

فوٹو بشکریہ :برطانوی خبر رساں ادارہ

خاتون کا کہنا تھا کہ میری پیشکش کو غیر سنجیدہ لیتے ہوئے پہلے سب ہنس پڑے تھے تاہم ڈاکٹر کی منظوری اور مختلف ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد سیسل ایلج کو بطور سروگیٹ منظور کیا گیا۔

مزید برآں سیسل ایلج کا کہنا ہے کہ وہ پوتی کو جنم دینے پر بے حد خوش ہیں۔