مریم نواز کے کندھے پر ہاتھ رکھنے والے کارکن پر سکیورٹی گارڈ کا تشدد

(آئی این این نیوز)

لاہور میں عوامی رابطہ ریلی کے دوران مریم نواز کے کندھے پر ہاتھ رکھنے والے کارکن کو سکیورٹی گارڈ نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جب کہ شاہدرہ میں مریم نواز کے خطاب کے بعد پنڈال سے کسی نے شاخ اچھال دی جو مریم نواز کے ماتھے پر لگی۔

مریم نواز 13 دسمبر کے جلسے کی عوامی رابطہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے داروغہ والا میں شیخ روحیل اصغر کے استقبالیہ کیمپ پہنچیں تو ایک کارکن نے ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ دیا جس پر مریم نواز کے سکیورٹی گارڈ اور دیگر افراد نےاس شخص کو تھپڑ مارکر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو اسکرین گریب

 دوسری جانب شاہدرہ میں خطاب کےبعد مریم نواز  اسٹیج پر کھڑی تھیں کہ پنڈال میں سے کسی ان کی طرف درخت کی شاخ اچھال دی جو ان کے ماتھے پر لگی ، مریم نواز نے اپنے سر کی طرف ہاتھ بڑھایا اور اسٹیج سے اتر کر چل دیں۔