کالعدم تنظیم کیلیے چندہ جمع کرنیوالے 2 دہشتگرد گرفتار

(آئی این این نیوز)

بہاولنگر: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نےکالعدم تنظیم کے لیے چندہ جمع کرنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد محب الرحمن اور عثمان غنی کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ تنظیم کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے جمع شدہ چندہ اور لٹریچر برآمد کر لیا گیا ہے اور  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔