کراچی: سٹی کورٹ کی بالکونی گرگئی، پولیس اہلکار اور ملزمان زخمی

(آئی این این نیوز)

کراچی: سٹی کورٹ ساؤتھ زون بلاک اے کی بالکونی گر گئی۔

 پولیس کے مطابق سٹی کورٹ کی بالکونی گرنے کے حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئے  جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار اور 3 ملزمان شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے ملزمان ضمانت پر رہا تھے اور پیشی پر عدالت آئے تھے۔