گوجرانوالہ میں ہوٹل انتظامیہ کا (ن) لیگی قیادت کو سروس فراہم کرنے سے انکار

(آئی این این نیوز)

گوجرانوالہ میں ہوٹل انتظامیہ نے (ن) لیگی قیادت کو سروس فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس گوجرانوالہ کے مقامی ہوٹل میں ہونا تھا لیکن انتظامیہ نے لیگی قیادت کو سروس فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایڈوانس رقم بھی واپس کردی۔

ہوٹل انتظامیہ کے رویے کے خلاف ن لیگ کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان شہباز شریف کی فائلیں اپنی ٹیبل پر رکھتے ہیں، بجلی آٹا چور کی ترجیح صرف شہباز شریف پر نیب گردی ہے، ان کی میز پر پاکستان کو ترقی دینے کی کوئی فائل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ ٹولہ آج ہچکولے کھا رہا ہے، ڈر و خوف میں مبتلا ہے، شہباز شریف کو عمران خان کے حکم پر ڈاکٹر تک رسائی نہیں دی گئی۔