ملک میں کورونا سے مزید 50 اموات، 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

(آئی این این نیوز)

ملک میں کورونا وائرس نے مزید 50 افراد کی جان لے لی جب کہ 3 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42596 ٹیسٹ کیے گئے جن 3047 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 50 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 7.1 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8653 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 32327 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 44582 ہے۔

اسکرین شاٹ سرکاری پورٹل

اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4791 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 379092 ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 191246 ہوگئی ہے جب کہ 3109 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 125897 ہے اور 3284 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 17650 اور ہلاکتیں 173 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 51172 اور 1450 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 7578 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 186 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4770 اور 98 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 34014 ہے اور اب تک 353 مریض انتقال کرچکے ہیں۔