بائیڈن اور ہیرس ٹائم میگزین پر سال کی بہترین شخصیات

(آئی این این نیوز)

مشہور امریکی جریدے ٹائم میگزین نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی نائب کمالہ ہیرس کو سال 2020 کی بہترین شخصیات قرار  دے دیا۔

1927 سے ہر سال باقاعدگی سے بہترین شخصیت کا انتخاب کرنے والے ٹائم میگزین کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  سرورق پر بائیڈن-ہیرس کا مشترکہ ٹکٹ کچھ تاریخی شناخت ظاہر کرتا ہے۔

ڈیموکریٹک امیدواروں تین فائنلسٹ کو شکست دیکر اپنا نام سرورق پر چھپوانے میں کامیاب رہے، بائیڈن اور ہیرس کی جوڑی نے امریکا میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والے ہیلتھ کیئر ورکرز اور ڈاکٹر انتھونی فاؤچی، دی راشل جسٹس مومنٹ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑا۔

ٹائم میگزین کے ایڈیٹر انچیف کی جانب سے لکھے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی تاریخ کو بدلنے کے لیے ظاہر کرنا کہ احساس رکھنے والے تقسیم کرنے والوں سے بہتر ہیں اور دکھی دنیا میں زخم بھرنے کا نظریہ دینے پر جو بائیڈن اور کمالا ہیرس کو مشترکہ طور پر ٹائم میگزین کی 2020 کی بہترین شخصیت قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ناقابل شکست برتری حاصل ہے اور متعدد ریاستیں جوبائیڈن کی فتح کا اعلان بھی کر چکی ہیں۔