(ن) لیگ کی سی ای سی اور ورکنگ کمیٹیوں کے ہنگامی اجلاس طلب

(آئی این این نیوز)

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی نے مرکزی فیصلہ ساز کمیٹیوں کا ہنگامی مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو اور سینٹرل ورکنگ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا جو دوپہر 2 بجے لاہور میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے 8 دسمبر کے سربراہی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائی گی جب کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے حکمت عملی کی منظوری بھی دی جائی گی،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ووٹ چور حکومت کو اقتدار سے نکال باہرکرنے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، ووٹ چور حکومت سے عوام کی نجات کے فیصلے ہوں گے۔