لاہور میں دھند اور طیاروں میں خرابی، متعدد پروازیں منسوخ

(آئی این این نیوز)

لاہور ائیر پورٹ پر دھند اور طیاروں میں تکنیکی خرابی کی بناء پر 8 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر تکنیکی وجوہات پر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں جبکہ دھند اور طیاروں میں فنی خرابی کے باعث 8 پروازیں منسوخ بھی کر دی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھند اور طیاروں میں فنی خرابی کے باعث پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307، شارجہ جانے والی پرواز بلیو ائیر کی 412، مسقط جانے والی پرواز ڈبلیو وائی 344، سرین ائیر لائن کی کراچی جانے والی پرواز 521، دبئی جانے والی پرواز بلیو ائیر 410، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز  306، بلیو ائیر لائن کی دبئی سے آنے والی پرواز  411 اور سرین ائیر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 520 منسوخ کی گئیں۔

دوسری جانب ائیر  پورٹ ذرائع نے بتایا کہ طیاروں میں تکنیکی وجوہات کی بناء پر قطر ائیر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز 621 پینتالیس منٹ تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ اتحاد ائیر ویز کی ابوظبی جانے والی پرواز 242 تیس منٹ اور ترکش ائیر ویز کی استنبول جانے والی پرواز 715 چالیس منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔