کراچی میں مزید 3 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے جاں بحق

(آئی این این نیوز)

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ڈاکٹرز کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ صحت  کے مطابق جناح اسپتال سے ریٹائرڈ ڈاکٹرطاہرامین چوہدری کورونا سے انتقال کرگئے جب کہ نجی کلینک کے ڈاکٹر وسیم الدین بھی کورونا سے چل بسے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرعبدالستارکوروائی بھی کورونا سے انتقال کرگئے، وہ چندروز سے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔