‘ارطغرل’ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے خواہاں

(آئی این این نیوز)

ترکی سمیت دنیا بھر میں مشہور ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اینگن آلتان نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔

ارطغرل غازی میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار اینگن آلتان نے لاہور کے ایک ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم عمران خان کی بھی تعریف کی۔

 اینگن التان نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جب کہ پاکستان کے قدرتی حسن اور کھانوں کی تعریف بھی کی۔

بعد ازاں اینگن نے لاہور کی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا جس دوران مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

علاوہ ازیں ترک اداکار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔