نیویارک: نامعلوم شخص نے مظاہرین پر کار چڑھا دی، 6 افراد زخمی

(آئی این این نیوز)

نیویارک میں نامعلوم شخص نے مظاہرین پر کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں بلیک لائیوز میٹر سے متعلق احتجاج کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ایک نامعلوم شخص نے مظاہرین پر کار چڑھا دی۔

ترجمان نیویارک پولیس کے مطابق واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ جائے وقوعہ سے ڈرائیور اور خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ جان بوجھ کر لوگوں پر کار چڑھائی گئی یا اتفاقیہ ٹریفک حادثہ ہے۔