سندھ حکومت نے ریسٹورینٹس کے اوقات تبدیل کردیے

(آئی این این نیوز)

کراچی: سندھ حکومت نے ریسٹورینٹس کے لیے اوقات تبدیل کردیے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورینٹ کے لیے آؤٹ ڈورڈائننگ کی اجازت رات 10 بجے تک ہوگی اور ٹیک اوےکے لیے رات ایک بجے تک ہوٹل اور ریسٹورینٹ کھلے رکھے جاسکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ رات ایک بجے کے بعد صرف ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی اور نئے نوٹیفکیشن کے اوقات پر عملدرآمد31 جنوری 2021 تک ہوگا۔