کراچی: لانڈھی میں گھر میں آتشزدگی سے ماں اور بیٹی جاں بحق

(آئی این این نیوز)

کراچی: لانڈھی زمان آباد میں گھر میں آگ لگ گئی جس کے باعث ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔

لانڈھی 36 بی میں مکان میں آگ لگنے کے واقعے میں باپ اور بیٹا جھلس کر زخمی بھی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 35 سالہ ریما اور بچی کی شناخت 5 سالہ ابریش کے نام سے ہوئی ہے۔

اہل علاقہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گھر سے دھواں اٹھتا نظر آیا تو مدد کے لیےگھر میں داخل ہوئے لیکن اس وقت تک گھر کے افراد آگ کے باعث جھلس چکے تھے۔

اہل محلہ نے بتایا کہ گھر میں آگ یو پی ایس سے بھڑکی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ افراد کو باہر نکالا۔