پی آئی اے کو امریکہ کی براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

قومی ائیر لائن پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا براہ راست پروازیں چلانے کی
اجازت مل گئی، امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے ایک ماہ کے دوران 12 پروازیں چلا سکتا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق براہ راست پروازوں کی اجازت ملک کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری، حکومتی پالیسی اور پی آئی اے  کے سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کی عکاس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی طور پر امریکہ پروازیں چلانے اور وہاں پھنسے پاکستانیوں کو جلد از جلد واپس لانے کیلئے اقدامات کیے۔

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ طیارے بیرون ملک سے میتیں بھی بلا معاوضہ لائیں گے، آخری پاکستانی کے وطن واپسی تک پی آئی اے کا آپریشن جاری رہے گا۔