معروف برانڈ کا 1 لاکھ 20 ہزار روپے والا قیمتی چشمہ ‘مذاق’ بن گیا

(آئی این این نیوز)

اکثر مہنگی مہنگی برانڈز  اپنے کلیکشن میں کچھ ایسی انوکھی پروڈکٹس پیش کرتی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کی نظر میں آ جاتی ہیں اور  وہ ان کا خوب مذاق اڑاتے ہیں۔

حال ہی میں معروف اطالوی لگژری برانڈ گوچی نے ‘سن گلاسز’کی رینج پیش کی ہے جس میں سے ایک چشمے کو دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی۔

فوٹو: بشکریہ گوچی 
فوٹو: بشکریہ گوچی 

اطالوی برانڈ کے اس چشمے کو ‘انورٹڈ کیٹ آئی ان گلاسز’ کا نام دیا گیا ہے جو کہ دیکھنے میں الٹے چشمے کی طرح ہے۔

یہ چشمہ دیکھنے میں جس قدر عجیب لگ رہا ہے اتنی ہی حیران کر دینے والی ان کی قیمت بھی ہے، گوچی کے ان سن گلاسز کی قیمت 755 ڈالر ہے جو پاکستانی روپے میں تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ رقم بنتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان مہنگے ترین سن گلاسز کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں خریدنے سے بہتر ہے کہ ہم اپنا چشمہ خود ہی الٹا کر کے پہن لیں۔