کراچی میں ٹریفک پولیس انسپکٹر کورونا کے باعث جاں بحق

(آئی این این نیوز)

کراچی میں ٹریفک پولیس میں تعینات سب انسپکٹر  عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ایک اور افسر کورونا وائرس سے متاثر ہوکر جاں بحق ہوگیا، سب انسپکٹر خالد اقبال ڈی آئی جی ٹریفک آفس میں ٹریفک ہیلپ لائن میں تعینات تھے۔

پولیس حکام کے مطابق کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر جناح اسپتال میں زیر علاج تھے، سب انسپکٹر خالد اقبال نے سوگواران میں بیوی، 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ بھر میں اب تک پولیس کے 22 افسران اور اہلکار عالمی وبا کورونا کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔