شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 اور ایم 5 سکھر تک بند

(آئی این این نیوز)

شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم 4 اور ایم 5 کو سکھر تک بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی،کمالیہ، میاں چنوں، خانیوال، لودھراں، ملتان اور بہاولپور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں دھند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ  قومی شاہراوں پر حد نگاہ کم ہے جس کی وجہ سے ڈرائیورز احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔