پی ڈی ایم کے جلسے میں عمران خان کی ویڈیو چلنا انکی جیت ہے: فردوس عاشق

(آئی این این نیوز)

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جلسے میں عمران خان کی ویڈیو چلی جو وزیراعظم کی جیت ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی نے ان کی سیاست کو دفن کر دیا، ان کے اپنے جلسے میں عمران خان کی ویڈیو چلی جو عمران خان کی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلسے میں ثمینہ گُھرکی سے بدتمیزی ہوئی، وہ پنڈال چھوڑ کر چلی گئیں، عبدالمالک صاحب تشریف لے گئے، انہوں نے لاتعلقی ظاہر کی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ جلسے میں دیر، پشاور، مانسہر اور سسرال سے لوگ انہیں لینے آئے ہیں کہ حکومت نے تو کہیں نہیں جانا آپ ہمارے ساتھ گھر چلیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پی ڈی ایم نے گریٹر اقبال پارک میں جلسہ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔