پی ڈی ایم جلسہ: وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

(آئی این این نیوز)

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ملکی سیاسی صورتحال اور لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے بعد آج پارٹی ترجمانوں اور رہنماوں کا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پی ڈی ایم نے گریٹر اقبال پارک میں جلسہ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔

جلسے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جو بھی حربہ اپنالے انہیں این آر او نہیں ملے گا۔