امریکی محکموں پر روسی ہیکرز کا حملہ

(آئی این این نیوز)

امریکی حکومت نے خزانہ سمیت دو وزارتوں میں سائبرحملے کی تصدیق کردی۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے دعوے کے مطابق کم ازکم دومحکموں پرروسی ہیکرز کی جانب سےحملہ کیا گیا ہے۔

دعوے میں کہا گیا ہے کہ سائبر سکیورٹی ایجنسی حملےسے ممکنہ نقصان کا اندازہ لگا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی روسی انٹیلی جنس سروس ایس وی آر کےخلاف تحقیقات کررہی ہے۔

نیشنل سکیورٹی کونسل کےترجمان کا کہنا ہےکہ حکومت حملے سے متعلق تمام رپورٹس سےآگاہ ہے اور صورتحال کوبہتربنانےکےلیےتمام ضروری اقدامات کیےجارہے ہیں۔