پی ڈی ایم کا لاہور میں جلسہ، شرکاء جاتے ہوئے کرسیاں بھی ساتھ لے گئے

(آئی این این نیوز)

مینار پاکستان گراؤنڈ میں حکومت مخالف تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ ختم ہونے پر شرکاء وہاں رکھی پلاسٹک کی کرسیاں بھی ساتھ لے گئے۔

گریٹر اقبال پارک میں جیسے ہی پی ڈی ایم کا جلسہ ختم ہوا تو بعض لوگ پنڈال میں رکھی گئی پلاسٹک کی کرسیاں اٹھا کر لے گئے۔

سیکیورٹی پر مامور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو جیسے ہی پتا چلا تو انہوں نے کچھ لوگوں کو  رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جو کرسیاں لے جا رہے تھے۔

لیگی کارکنوں کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ جلسے میں موجود کرسیاں ساتھ لے گئے ہیں جبکہ جلسہ گاہ میں بہت سی کرسیاں ٹوٹی ہوئی بھی ملی ہیں۔