نوابشاہ میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے

(آئی این این نیوز)

نوابشاہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہری خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

جیونیوز کے مطابق نوابشاہ میں منگل کی علی الصبح تقریباً 7 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 اور گہرائی 10 کلومیٹررکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز نوابشاہ کے مشرق میں 72 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور  شہری کلمہ طیب کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔