‘نہ چھیڑ ملنگاں نوں’

(آئی این این نیوز)

لاہور: پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو پنجابی زبان میں مشورہ دیا ہے۔

محمود خان اچکزئی نے جاتی عمرہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کو مشورہ دیا۔

انہوں نے فواد چوہدری کو کہا  کہ ‘نہ چھیڑ ملنگاں نوں’، مطلب یہ کہ آپ ملنگوں کو نہ چھیڑیں۔