اماں مجھے لینے آئی ہیں ،عرفان خان کے آخری الفاظ

گزشتہ روز انتقال کرنے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان نے موت سے چند منٹ قبل اہلیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اماں مجھے لینے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا سے رخصت ہونے سے قبل آخری وقت میں اُن کی اہلیہ، بیٹا بابیل پاس مو جود تھے،انھوں نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ ’دیکھو مجھے اماں لینے آئی ہیں ، وہ میری تکلیف کم کرنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آخری کلمات ادا کرتے ہوئے اداکار نے اپنی اہلیہ سے یہ بھی کہا کہ  ’ میں ہار چکا ہوں، اب مجھے یقین ہے کہ میں مرجاؤں گا، اماں کمرے میں موجود ہیں، دیکھو وہ میرے ساتھ بیٹھی ہیں، مجھے لینے آئی ہیں۔