پاکستان: کورونا سے ایک روز میں مزید 82 افراد انتقال کرگئے

(آئی این این نیوز)

ملک میں کورونا سے مزید 82 افراد انتقال کرگئے جب کہ 1700 سے زائد مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 34594 ٹیسٹ کیے گئے جن 1704 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 82 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 4.9 فیصد رہی۔

اسکرین شاٹ سرکاری پورٹل

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9474 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 60672 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 40261 ہے۔

اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1852 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 410937 ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 205484 ہوگئی ہے جب کہ 3352 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 132526 ہے اور 3688 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 17950 اور ہلاکتیں 179 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 55450 اور 1553 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8015 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 210 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4831 اور 99 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 36416 ہے اور اب تک 393 مریض انتقال کرچکے ہیں۔