بلوچستان: خواتین ووٹرز کی تعداد مرد ووٹرز سے 14.72فیصد کم

(آئی این این نیوز)

کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے 51 حلقوں کے ووٹرز کے اعداد و شمار جار ی کردیے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے کل 51حلقے ہیں جن میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 48 لاکھ1131ہے ان میں سے بلوچستان اسمبلی کے انتخابی حلقوں میں مرد ووٹرز کی مجموعی تعداد 2754005 جب کہ خواتین رجسٹرڈووٹرز کی تعداد2047126 ہے۔

بلوچستان میں مرد ووٹرز کی تعداد خواتین کی نسبت 7 لاکھ6879 زیادہ ہے، اعداد و شمار میں بلوچستان کے مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں واضح فرق نظر آیا ہے جن کے مطابق مرد ووٹرزکا تناسب 57.36 فیصد جب کہ خواتین کا تناسب 42.64 فیصد ہے،  اس حساب سے صوبے میں خواتین ووٹرز کی تعداد مرد ووٹرز سے 14.72فیصد کم ہے۔