پنجاب: مختلف محکموں میں سیکرٹریز کے تقرر و تبادلے

(آئی این این نیوز)

لاہور: پنجاب حکومت نے مختلف محکموں کے سیکرٹریز کے تقرر اور تبادلے کے احکامات جاری کردیے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق وجیح اللہ کنڈی کو سیکرٹری آئی اینڈ سی اوروقاص علی محمود کو سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تعینات کیا گیا ہے۔

 ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری سے ہائرایجوکیشن کا اضافی چارج واپس لے کرندیم محبوب کو سیکرٹری ہائرایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے