پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن کیلیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

(آئی این این نیوز)

پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نےضمنی الیکشن کے لیے ٹکٹ کے امیدواروں سے 26 دسمبرتک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

پی پی پی کے رہنما فرحت اللہ بابر کے مطابق ضمنی الیکشن کے ٹکٹ کے لیے درخواستیں پی پی پارلیمنٹرینز کےصدر آصف زرداری کےنام ارسال کی جائیں گی۔

انہوں نےبتایا کہ این اے 45 کرم اورپی کے 63 ،این اے 75 سیالکوٹ، پی پی 51 گوجرانوالہ، پی ایس 43، پی ایس 88 اورپی بی 20 بلوچستان کےلیے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔