برطانیہ میں سامنے آنے والی وائرس کی نئی قسم امریکا پہنچنے کا امکان

برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی نئی خطرناک  قسم امریکا پہنچنے کا امکان ہے۔

امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینٹیشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم امریکا پہنچنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے  3 ہزار 500 اموات ہو چکی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے 2 لاکھ نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 691 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کورونا کے37 ہزار کے قریب نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔