کراچی کے شہری پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنا چاہتے ہیں یا نجی گاڑیوں میں؟

کراچی میں شہریوں کے سفر کے حوالے سے حال ہی میں ایک سروے جاری ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کتنے فیصد شہری پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کو پسند کرتے ہیں اور کتنے نجی گاڑیوں میں سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے عوام کی آرا پر مبنی تازہ ترین سروے کے مطابق کراچی کے 40 فیصد شہریوں نے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے کا کہا ہے جبکہ 60 فیصد شہریوں نے سفر کے لیے نجی گاڑیوں کے آپشن کا استعمال کیا ہے۔

سروے کے مطابق 46 فیصد خواتین اور 35 فیصد مردوں نے کہا وہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔