یو اے ای: معمولی جرائم کے مقدمات کا فیصلہ ایک دن میں ہوگا

متحدہ عرب امارات میں معمولی جرائم کے مقدمات کا فیصلہ ایک دن میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

معمولی جرائم پرانتظامی عدلیہ ایک دن میں 50 فیصلے کرسکے گی، گداگری، خودکشی، معمولی بدکاریوں کے مقدمات ’ایک روزہ عدالتیں‘ سنیں گی۔

اس کےعلاوہ چھپ کرفون کال سننا، دوسروں کوپریشان کرنا، خاندانی جھگڑے، قبرستان کی بےحرمتی، ٹریفک  اور ویزا قوانین کی خلاف ورزیوں کے مقدمات کے فیصلے کیے جاسکیں گے۔