فرانس میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک

پیرس: وسطی فرانس میں فائرنگ کے واقعے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس اہلکار وسطی فرانس کے علاقے پوئے ڈی ڈوم میں گھریلو جھگڑے کی شکایت پر ایک جگہ پہنچے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کو بچانے کی پولیس اہلکاروں کی کوشش کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے واقعے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔