کلب سے گرفتاری پر سوزین خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن کی سابق اہلیہ نے کلب سے گرفتاری کی خبر کے بعد سوزین خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے سریش رائنا اور سوزین خان کی کلب سے گرفتاری کی خبر چلائی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے بھارتی میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی تھی۔

اب اس حوالے سے سوزین خان کا ردعمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے انسٹا گرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ جب پولیس کلب رات ڈھائی بجے میں داخل ہوئی تو ڈریگن فلائی کلب، جے ڈبلیو میریٹ سحر میں موجود تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کلب انتظامیہ اور پولیس نے جب تک معاملات حل کیے تو اس وقت تک کلب میں موجود تمام مہمانوں کو وہیں رکنے کا کہا گیا اور پھر صبح 6 بجے ہم ہوٹل سے نکل گئے۔

سوزین خان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاری کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبر بالکل جھوٹی اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔