معروف مزاح نگار انور مقصود کورونا میں مبتلا

 گزشتہ ہفتے پاکستان کے نامور مزاح نگار ،ادیب اور لکھاری انور مقصود بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔

نامور مزاح نگار انور مقصود کے بیٹے بلال مقصود کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ صحتیاب ہورہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے معروف ڈرامہ نگار 85 سالہ انور مقصود کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کےبعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

انور مقصود نے اپنے چاہنے والوں سے صحت یابی کی درخواست بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ انور مقصود ملک میں ادب کا بڑا نام ہیں جنہوں نے کئی ڈرامے لکھے ہیں اور سب ہی ڈرامے عوام میں بے حد مقبول ہوئے ہیں۔