شوٹنگ عملے میں کورونا کی تشخیص کے بعد رجنی کانت کا بھی ٹیسٹ، نتیجہ آگیا

(آئی این این نیوز)

بھارتی فلم نگری کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی فلم ’اناتھی‘ کی شوٹنگ کے دوران عملے کے 8 ارکان میں مہلک کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور اب تک کئی اداکار کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

فلم پروڈکشن ہاؤسز کی جانب تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ فلموں کی شوٹنگ جاری ہیں تاہم پھر کورونا وائرس انڈسٹری کو بھی متاثر کررہا ہے۔

لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی فلم ’اناتھی‘ کی شوٹنگ بھارتی شہر حیدرآباد میں ہونا تھی اور اس کیلئے بیٹی کے ہمراہ چارٹرڈ طیارے سے پہنچے تھے تاہم معمول کی ٹیسٹنگ کے دوران فلم کے عملے میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

فلم کی شوٹنگ میں شامل عملے کے 8 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد اداکار رجنی کانت کا بھی ٹیسٹ کیا گیا تاہم وہ منفی آئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کریو ارکان میں کورونا کی تشخیص کے بعد فلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے اور رجنی کانت بھی جلد واپس چنئی چلے جائیں گے۔