بہن کو بچانے کیلئے بھائی نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی

(آئی این این نیوز)

برازیل میں ایک پندرہ سالہ لڑکے نے جان خطرے میں ڈال کراپنی چھوٹی بہن کو تیز رفتار گاڑی کے سامنے سے ہٹا لیا۔

برازیل کے علاقے رونڈونو سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ لڑکے کی تین سالہ بہن اپنے فلیٹ سے اتر کر دوڑتے ہوئے سڑک پار کرکے ایک کان پر چلی گئی۔

اس کے پیچھے اس کا بھائی اور ایک خاتون بھی سڑک پر آئے لیکن وہ ٹریفک کے باعث سڑک پار نہ کرسکے اسی دوران وہ بچی واپس آنے کیلئے جیسے ہی سڑک کے قریب پہنچی تو اس کے بھائی نے ایک تیز رفتار گاڑی کو آتے ہوئے دیکھا۔

یہ منظر دیکھ کر اس نوعمر لڑکے نے بجلی کی تیزی سے سڑک پار کرتے ہوئے گاڑی کے سامنے آنے والی اپنی بہن کو اٹھا کر اسے بچا لیا۔