گوارد میں باڑ لگانے کیخلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بلوچستان کے شہر گوادر میں باڑ لگائے جانے کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔

گوادر میں باڑ لگائے جانے کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی درخواست وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل منیر احمد کاکڑ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے گوادر میں باڑ لگانے سے متعلق درخواست 28 دسمبر کو سماعت کے لےی منظور کر لی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی گوادر میں باڑ لگائے جانے کی مخالفت کر چکے ہیں۔