سیالکوٹ: بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے سالوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

سیالکوٹ میں ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر دلبرداشتہ شوہر نے فائرنگ کر کے اپنے دو سالوں کو مبینہ طور پر قتل کر کے خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ رنگپورہ کے علاقہ تلوڑہ مغلاں میں پیش آیا جہاں شاہد مسیح نامی شخص ناراض بیوی کو منانے میکے گیا اور ناکامی پر شاہد نے غصے میں آکر اپنے دو سالوں پر فائرنگ کر دی جو موقع پر ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سالوں پر فائرنگ کے بعد شاہد نے مبینہ طور اپنے پر سر پر بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔

پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔