نیمل کی بہن کو ‘مادھوری’ اور حمزہ کی بہن کو ‘کترینہ’ سے تشبیہ دی جانے لگی

(آئی این این نیوز)

گزشتہ دنوں پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کی چھوٹی بہن فضاء خاور کی شادی ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

سوشل میڈیا پر جہاں چھوٹی بہن کی شادی پر نیمل خاور کے لُکس کے چرچے ہو رہے تھے تو وہیں چند صارفین نے نیمل کی بہن کو ‘مادھوری ڈکشت’ اور حمزہ علی عباسی کی بہن کو ‘کترینہ کیف’ سے تشبیہ دی۔

ٹوئٹر  پر تحریم نامی صارف نے لکھا کہ ‘کیا صرف میں ہی یہ سوچ رہی ہوں کہ نیمل کی بہن فضاء مادھوری ڈکشت کی جیسی لگ رہی ہے’۔

عمیمہ کہتی ہیں کہ ‘لوگوں کو لگ رہا ہے کہ نیمل کی بہن مادھوری جیسی دکھ رہی ہے، کیا آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں؟’

دوسری جانب متعدد صارفین نے حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو بھی بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی ہم شکل قرار دیا۔

متعدد سوشل میڈیا پیچز کی جانب سے حمزہ علی عباسی کی بہن کے ساتھ کترینہ کی تصویر لگا کر موازنہ کیا جا رہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے کتنا مل رہے ہیں۔