کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں بینک کے اندر پراسرار دھماکا

(آئی این این نیوز)

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں بینک میں پر اسرار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

پولیس کے مطابق پاپوش نگر میں بینک میں ہونے والے دھماکے سے بینک کے شیشے ٹوٹ گئے اور شٹر کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔